Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

250 کمپنیوں کیخلاف کارروائی، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی 14 ہزار شکایات

 ریاض..... زکوٰة و آمدنی بورڈ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 250 کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے لے کر اب تک متعدد خلا ف ورزیوں کی 14 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ شہریوں و تارکین نے ٹیلیفون کے علاوہ مختلف ذرائع سے شکایات کا اندراج کرایا۔ خلاف ورزیاں کرنے والی بعض کمپنیوں نے واٹ کی مد میں اشیاءکی قیمت 5 فیصد سے زائد وصول کی ہیں۔ بعض ادارے واٹ کی رقم منہا کرنے کے بعد صارفین کو بقیہ سکے نہیں دیتے۔ واٹ ضوابط میں ہدایت کی گئی ہے کہ خریدی گئی اشیاء پر واٹ کا نفاذ خودکار نظام کے تحت ہوگا جس میں سکے بھی شامل ہونگے۔ تاجر اس بات کا پابند ہے کہ بقیہ رقم میں بچ جانے والے سکے واپس کرے۔ اسی طرح بعض خلاف ورزیوں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ دکانوں میں سکوں کی وافر مقدار موجود نہیں۔ بورڈ کے قوانین کے مطابق تمام دکانداروں پر لازم ہے کہ وہ کیشیئر کے پاس مناسب مقدار میں سکے رکھیں۔ 

شیئر: