Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے 10گھنٹے بعد دولہا چل بسا

مکہ مکرمہ.... مدینہ منورہ میں شادی کی تقریب کے 10گھنٹے بعد افغان دولہا گھر میں لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ دولہا مدینہ منورہ میں شادی کی تقریب سے فراغت کے بعد دلہن اور اہل خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے پہنچا۔ گھر میں آگ لگ گئی۔ دلہن سانس کی گھٹن کا شکار ہوئی جبکہ دولہا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ فلیٹ 2منزلہ عمارت کی زمینی منزل پر واقع تھا۔ عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔ آتشزدگی کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی۔
 

شیئر: