Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصحیح کا کام شروع کردیا

کانپور۔۔۔۔ہیلپنگ ہیلپلیس ویلفیئر سوسائٹی اور انصار یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’ووٹر بنئے ‘‘  کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹرلسٹ میں اپنا نام درج کرایا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر غفران احمد چاند نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹوں کی تصحیح کرنے کیلئے مہم شروع کررکھی ہے جو30جنوری تک جاری رہے گی۔ اس کیلئے بی ایل او گھر گھر جاکر ووٹر لسٹوں میں نام شامل کررہی ہے۔ جن لوگوں کی عمر 18سال ہوگئی ہے وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرواسکتے ہیں۔ آپ کچہری میں ، علاقے کے اے سی ایم آفس یا پولنگ اسٹیشنزپر موجود اہلکاروں سے اپنا نام ووٹنگ لسٹ میں شامل کراسکتے ہیں۔اس کیلئے آدھار کی فوٹو کاپی دینا لازمی ہے۔

شیئر: