Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں قومی ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے اے آئی بوٹ کیمپ کا انعقاد

امریکی اے آئی ہارڈ ویئر کمپنی ’گروک‘ کے اشتراک سے انعقاد کیا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
’بلڈنگ اے آئی ایجنٹ‘ کے ایک تربیتی کیمپ میں شرکا کو ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ذریعے با اختیار بنایا جا رہا ہے۔ انھیں اس کی عملی تربیت بھی ملے گی جس کی انتہا ایک عملی پروجیکٹ کی شکل میں ہو گی۔
 اس تربیتی کیمپ کا انعقاد ’سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)‘ یا سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی امریکی اے آئی ہارڈ ویئر کمپنی ’گروک‘ کے ساتھ اشتراک میں کر رہی ہے۔
منتظیمین کا کہنا ہے اس ایونٹ کے تحت حقیقی وقت میں استدلال اور سمارٹ نگرانی کے نظام کو ملایا جائے گا۔
شرکا مصنوعی ذہانت کے تحت آواز اور ٹیکسٹ کے ایجنٹ بنائیں گے اور ’گروک‘ کے جدید نظام کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی بہترین پرفارمینس والی ایپلیکیشنز تخلیق کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ( سدایا)‘  کا کہنا ہے  یہ ایونٹ اس کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد قومی سطح پر مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی اختیار اور استعمال کرنے کو فروغ دینا ہے۔
اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تربیتی کیمپ موجودہ کوششوں کو وسعت دے گا تاکہ قومی ٹیلنٹ کی تعمیر ہو سکے اور مستقبل کے لیے بالکل تیار آلات فراہم کیے جائیں جو وژن 2030 کے قومی ترقی اور تنوع کے منصوبے میں معاون ثابت ہوں گے۔
اس کے علاوہ اس کیمپ کی وجہ سے مملکت کی اس پوزیشن کو بھی تقویت ملی گی کہ وہ عالمی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا مرکز ہے۔
اس کیمپ میں جو سات ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، تین دن تک تربیت دی جائے گی۔ اس کے لیے 19 اگست تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: