Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان سے زیادہ ذہین چینی الیکٹرک کاریں

لاس ویگاس.... انسان کو اللہ نے قدرتی طور پر اچھا خاصا ذہن عطا کررکھا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی دی ہے جس کی مدد سے وہ اچھے برے میں تمیز کرتا ہے اور اسی کے مطابق کام کرتا ہے تاہم خود انسان نے اپنے ذہن سے بہت سی ایسی چیزیں تیار کی ہیں جنہیں مصنوعی ذہانت کا نام دیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کی تازہ ترین رپورٹ یہ ہے کہ لاس ویگاس میں جاری الیکٹرانک اشیائے صرف کی نمائش میں بائیٹن نامی چینی فرم نے ایک ایسی الیکٹرک کار کو روشناس کرایا جو300میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اسکی شناخت دور سے ممکن ہے اور اس کار میں 50انچ سائز کا ڈیش بورڈ ٹچ اسکرین بھی لگا ہے۔ بائیٹن کا کہنا ہے کہ 45ہزار ڈالر قیمت والی یہ کار صرف ایک مرتبہ پوری طرح سے چارج کرلی جائے تو 300میل چلنا ممکن ہے اور ا سے چارج ہونے میں وقت بھی نہیں لگتا۔ بائیٹن 2019ءمیں درمیانی سائز کی الیکٹرک کاریں روشناس کرانا چاہتی ہے او راس نے 2020ءتک یورپ اورامریکی مارکیٹوں میں پہنچنے کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ بائیٹن کا کہناہے کہ جس کار کی وہ نمائش کررہی ہے وہ بازار میں موجود الیکٹرک کاروںمیں سب سے جدید اور ہائی ٹیکنک کا شاہکار ہے۔ گاڑی کو اسمارٹ انشٹیو کا نام دیا گیا ہے۔ گاڑی کی دیگر خصوصیات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ یہ اپنے قریب آنے والے افراد اور کار میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کے چہرے بھی شناخت کرلے گی اور کار کے اصل ڈرائیو ر او رمالک اور دیگر لوگوں کے درمیان فرق کو باآسانی سمجھ لے گی جس سے چوری کی واردات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ کمپنی کے شریک بانی ڈاکٹر کارسن بریٹ فیلڈ کا کہناہے کہ صرف 20منٹ میں اسے 150میل چلنے کے قابل چارج کیا جاسکتا ہے او رپوری طرح چارج کرنے میں آدھا گھنٹہ صرف ہوگا۔

شیئر: