Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہری کو ہٹانے میں ”دیگر عناصر“ ملوث ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد.... سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے باغی اراکین اسمبلی کو اپنی شکایات پارٹی قیادت کے پاس لے کر آنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ 15 سے 16 ووٹوں کے حامل یہ لوگ آنے والے دنوں میں کیا کرتے ہیں اور اسی حساب سے اپنی حکمت عملی طے کریں گے۔ حکمران جماعت کا اصرار ہے کہ بلوچستان میں جاری قیادت کے بحران کا آنے والے سینیٹ انتخابات کے نتائج پر برا اثر نہیں پڑے گا ۔ پرویز رشید نے آئندہ 10 دنوں کو انتہائی اہم قرار دیا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ کہیں ثنااللہ زہری کو عہدے سے ہٹانے میں 'دیگر عناصر' تو ملوث نہیں۔

شیئر: