Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوگا

ریاض...محکمہ شہری ہوابازی نے واضح کیا ہے کہ داخلی پروازوں کے ٹکٹوں میں صرف 5فیصد اضافہ ہوگا۔ آئندہ سال پروازوں کے ٹکٹوں کی پیشگی قیمتیں ختم کردی جائیں گی۔ محکمے نے توجہ دلائی کہ کسی بھی داخلی فضائی کمپنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے سوا کسی اور اضافے کی اجازت نہیں۔ ترجمان عبداللہ الخریف نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ پٹرول کے نرخوں میں اضافے کو بنیاد بناکر کوئی بھی داخلی فضائی کمپنی ٹکٹوں کی قیمت بڑھانے کی مجاز نہیں۔
 

شیئر: