Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے قائد سے بیعت کرنے والے سعودی کو 12برس قید کی سزا

 ریاض.... فوجداری کی خصوصی عدالت نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت اور داعش تنظیم میں شمولیت کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو 12برس قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری داعش نواز گروپوں میں شامل تھا۔ معلومات کی تفصیل او رمیٹنگز میں حصہ لے رہا تھا۔ سعودی ریاست کے قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر تقسیم کر رہا تھا۔ شام کے شورش زدہ مقامات پر جا کر خانہ جنگی میں حصہ لینے کیلئے کوشاں تھا۔ عدالت نے اسے 12برس قید کی سزا سنائی، اعتبار گرفتاری کے دن سے ہو گا۔ وہ 4برس سے جیل میں تھا۔ رہائی کے بعد 12سال تک اسے مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

شیئر: