Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی مہنگے حج پیکج سستے کرائے جائیں، ارکان شوریٰ

ریاض.... مجلس شوریٰ نے ایتھوپیا سے گھریلو ملازم درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ سعودی وزارت محنت او رایتھوپیا کی وزارت محنت کے درمیان اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ارکان شوریٰ نے وزارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازم خواتین کی آگہی کا طریقہ کار متعین کریں۔ انہیں ان کے حقوق سے مطلع کیاجائے ۔ خالی اسامیوں پر خواتین کی تقرریاں کی جائیں ۔ شوریٰ نے اردن کے ساتھ سرمایہ کاری کے تحفظ اور معاہدہ کی بھی منظوری دیدی۔ ارکان شوریٰ نے وزارت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ کو قانون عدالت میں مذکور فرائض کی انجام دہی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے۔ شوریٰ نے مشاعر مقدسہ اور پیدل حج کرنے والوں کے راستوں پر حجاج کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور فاسٹ فوڈ ریستورانوں کے لئے جگہیں متعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایک رکن شوریٰ نے تجویز کیا کہ داخلی حج پیکج مہنگے ہیں۔ انہیں سستا کرایا جائے۔ مہنگے حج پیکج کے باعث بہت سارے لوگ حج نہیں کر پا رہے ہیں۔ 
 

شیئر: