Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا وزن بڑھانے میں مددگار ‎

وزن کا بڑھنا صحت کے مسائل کو ظاہر کرتا ہے اسی طرح وزن کی کمی بھی خرابی  صحت کی نشاندہی کرتی ہے .  وزن کم کرنے کی طرح وزن بڑھانے کی کوشش میں بھی بہت زیادہ توجہ  اور محنت درکار ہوتی ہے .  اس بات پر  یقین رکھنا  کہ ادویات  ، انرجی ڈرنکس  اور پلز کا استعمال وزن برھانے کے لیے کافی ہے ، سراسر حماقت ہے  . اس کے لیے سب سے ضروری  یہ ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک کی مقدار کو بڑھایا جائے اور خوراک میں دودھ  ، دہی  ، مکھن ، پنیر ا وا ایسے اجزاء جو  فوری طور پر کیلوریز کو بڑھانے  کی صلاحیت رکھتے ہوں  استعمال کرنے چاہئیں . 
 یوگا کے ذریعے وزن بڑھانا اس لحاظ سے فائدہ مند ہے  کہ وزن بڑھنے کے نتیجے میں جسم غیر متناسب نظر نہیں آتا بلکہ توازن  کے ساتھ وزن میں اضافہ ہوتا ہے  اور جسم بھاری بھرکم  محسوس نہیں ہوتا .  یوگا  اس لحاظ سے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ انرجی لیول اور قوت برداشت کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے .  یوگا ایکسرسائز  بھوک کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے  جس کے باعث خورراک کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے .  
وزن بڑھانے کے لیے کی جانے والی یوگا ایکسرسایز جسم اور دماغ کے درمیان  ربط  قائم کر دیتی ہے  . سواسانا   وزن بڑھانے کے لیے بہترین یوگا پوز ہے . یہ بہت سادہ اور آسان ہے اور جسم کو فعال اور چاک و چوبند کر دیتا ہے  . یوگا وزن  بڑھانے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے اور  جسم کی مضبوطی اور قوت برداشت میں اضافہ کا سبب بھی بنتا ہے . سروانگاسانا  وزن اور قد کو ہم آہنگ  رکھنے میں مدد دیتا ہے  . 
وزن  میں اضافہ کیلئے یوگا کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں تبدیلی  ااور متوازن غذا کا استعمال بے حد اہم ہے    اور ان سب کے ذریعے ہی ایک صحت مند جسم اور صحت مند دماغ حاصل کیا جا سکتا ہے .  

شیئر: