Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحجاب عالیہ کی تصاویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی با حجاب تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تاہم انہوں نے حجاب شوقیہ نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنا ہے ۔ میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ان دنوں فلم ”گلی بوائے“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی بالکل منفرد روپ میں نظرآرہے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے ٹویٹ کے ذریعے فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے بہت ہی خاص ہے۔”گلی بوائے “کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہیں۔
 

شیئر: