Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی گنی میں سعودی مبلغ کا قتل

کونا کری.... مشرقی گنی میں سعودی عرب کے معروف مبلغ عبدالعزیز التویجری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اور صحت ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی مبلغ گنی کے کینٹ بیا لیندوگو قریہ میں قتل کئے گئے۔ انکے سینے پر دو فائر کئے گئے۔ وہ قریہ کے ایک باشندے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔سعودی مبلغ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سعودی مبلغ نے جمعہ کا خطبہ دیا تھا۔ مقامی لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا۔ روایتی ماہی گیرو ںنے کمین گاہ نصب کرکے انہیں ہلاک کیا۔ وہ علاقے میں مساجد کی تعمیر کی تحریک چلا رہے تھے۔
 
 

شیئر: