Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی .... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی ۔ 3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ سزا پانے والے دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں اور تعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے۔

شیئر: