Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راﺅ انوار کے مزید 16ساتھی سبکدوش

کراچی .... سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوارکو اورانکی پولیس پارٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انکے مزید 16ساتھیوں کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت ہلاکت کے بعد پولیس افسر راﺅ انوار کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اسپیشل برانچ کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تحقیقاتی کمیٹی اور محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو اورانکی پوری پولیس پارٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کردیا۔
 

شیئر: