Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر احمر پر 9واٹر پلانٹ قائم کرنیکا شاہی حکم

مکہ مکرمہ ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحر احمر کے ساحل پر سمندری پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے 9نئے اسٹیشن قائم کرنے کا فرمان جاری کردیا۔ نئے اسٹیشن نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونگے۔ 2ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئیگی۔ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمان الفضلی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ خوشخبری سناتے ہوئے توجہ دلائی کہ یہ منصوبہ ڈیڑھ برس میں مکمل ہوجائیگا۔ انکی بدولت یومیہ 2لاکھ 40ہزار مکعب میٹر پانی فراہم ہوگا۔

شیئر: