Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شاہد خاقان ڈیوس روانہ

اسلام آباد ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے منگل کو ڈیوس روانہ ہوگئے ۔ انہیں دورے کے دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ کلیدی عالمی رہنماوں اور امریکہ، یورپ، چین اور جاپان کی15 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عالمی اقتصادی رہنماوں کے غیر رسمی گروپ کی خصوصی نشست میں سربراہان مملکت و حکومت سے بھی ملیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے پاکستان کو ایک اہم مقام کے طورپر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت کو نمایاں کیا جا سکے گا۔
 

شیئر: