Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی میں مقام پانے کیلئے پاکستان کو سخت ٹریننگ اور پریکٹس کی ضرورت ہے

لاہور:ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی ہالینڈکے پال لٹجنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کےلئے سخت محنت کرنی ہوگی اور عصرحاضر کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پال لٹجنز ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کے مختصر دورے پر ہالینڈسے آئے تھے۔ اس دورے میں انہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔عالمی شہرت پنالٹی کارنرز اسپیشلسٹ پال لٹجنزکو طویل عرصے تک بین الاقوامی ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔ ان کے 268 گول کا ریکارڈ پاکستان کے سہیل عباس نے توڑا تھا۔ واپسی سے قبل انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ پال لٹجنزنے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی ہاکی کی ابتر صورتحال کے متعلق پال لٹجنز نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ہمیشہ ٹاپ پر نہیں رہتی اور ہروقت نتائج اس کے حق میں نہیں آتے اگر پاکستان کو ہاکی میں دوبارہ نمایاں مقام حاصل کرنا ہے تو اس کےلئے سخت ٹریننگ اور پریکٹس کے جدید طریقے اپنانا ہونگے۔

شیئر: