Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتوں کیساتھ رہنا انتہائی مشکل

برکلے.... قدرت نے مردوں اور عورتو ںکو ایک دوسرے کیلئے پیدا کیا ہے مگر عمرانی تاریخ میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر مرد عورتوں کے شاکی اور عورتیں مردوں سے نالاں نظر آتی ہیں۔ دونوں کو شکایت یہ ہوتی ہے کہ دوسرا انکی بات نہیں سنتا اور اپنی من مانی کرتا ہے۔ ماہرین نے تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں بڑے یقین سے اس کلیے کی تصدیق کی ہے کہ عورتوں کے ساتھ رہنا نہ صرف بیحد مشکل بلکہ کسی عذاب سے کم نہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ مردوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ عورتوں پر بھروسہ کریں۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گھر میں کسی عورت کا ہونا بیحد ضروری ہے چاہے وہ ماں ہو ، بہن ہو ، بیوی ہو یا بیٹیاں ہوں۔ یہی وہ نسوانی رشتے ہیں جو انسان کو باشعور اور خلیق بناتے ہیں۔ ورنہ اس کے بغیر انسان اپنی روش میں ڈگمگاتا ہی رہتا ہے۔ جو لوگ بیویوں، بہنوں، ماﺅں اور بیٹیوں کے بغیر رہتے ہیں وہ جذباتی طور پر غیر متوازن ہوجاتے ہیں۔ یہ رپورٹ 12ہزار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ 

شیئر: