Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو یا گندم کا دلیہ: نظامِ انہضام کے لیے کون سا اناج بہتر؟

اکثر افراد اس بات پر الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ آخر ان دونوں میں سے کون سا اناج واقعی نظامِ ہضم کے لیے زیادہ مفید ہے (فوٹو: پیکسلز)
جو اور گندم دو ایسے اناج ہیں جو آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے خواہشمند افراد میں بے حد مقبول ہیں۔ دونوں غذائیں غذائیت سے بھرپور، ہلکی اور باآسانی تیار ہونے والی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ ناشتے کی میز کا مستقل حصہ سمجھی جاتی ہیں۔
تاہم، اکثر افراد اس بات پر الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ آخر ان دونوں میں سے کون سا اناج واقعی نظامِ ہضم کے لیے زیادہ مفید ہے۔
جو کے دلیے فوائد
جو میں حل پذیر فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، خاص طور پر بیٹا گلوکن، جو پانی جذب کر کے معدے میں جیل جیسی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ یہ عمل ہاضمے کو آہستہ کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق بیٹا گلوکن مفید بیکٹیریا کی افزائش میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

جو اپنی نرم اور دلیہ نما ساخت کی وجہ سے پیٹ پھولنے یا بے آرامی کا شکار افراد کے لیے نہایت موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ صبح کے وقت اوٹس کا گرم پیالہ معدے کو سکون فراہم کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر آغاز دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، اوٹس میں موجود فائبر پری بایوٹک کا کردار ادا کرتا ہے، جو آنتوں میں موجود اچھے بیکٹیریا کو غذا فراہم کرتا ہے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔
گندم کے دلیے کے فوائد
گندم کا دلیہ حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں اقسام کے فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ امتزاج قبض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے اور پاخانے کو نرم و متوازن رکھتا ہے۔ اس کی قدرے کھردری ساخت چبانے کے عمل کو بڑھاتی ہے جو ہاضمے کا پہلا اور اہم مرحلہ ہے۔
دلیہ آہستہ ہضم ہوتا ہے جس کے باعث شوگر لیول میں اچانک اضافہ یا کمی نہیں ہوتی۔ یہ خصوصیت آنتوں کے لیے مفید ہے اور مسلسل ہاضمے کو برقرار رکھتی ہے۔ کم پراسیس ہونے کی وجہ سے دلیہ غذائیت سے بھرپور اور پیٹ کے لیے نرم ہوتا ہے، خاص طور پر جب اسے اچھی طرح پکایا جائے۔

اوٹس معدے کو سکون دینے اور مفید بیکٹیریا بڑھانے میں مددگار ہیں (فوٹو: پیکسلز)

دلیے میں موجود میگنیشیم اور وٹامن بی جیسے اجزاء ہاضمے کے نظام کو بالواسطہ طور پر مضبوط بناتے ہیں اور طویل مدت میں آنتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
نتیجہ: کون سا بہتر ہے؟
گندم اور جو دونوں ہی آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، البتہ ان کے فوائد قدرے مختلف ہیں۔ اوٹس معدے کو سکون دینے اور مفید بیکٹیریا بڑھانے میں مددگار ہیں، جبکہ گندم فائبر کے متوازن امتزاج کے ذریعے ہاضمے کو مستقل اور فعال رکھتی ہے۔ بہتر انتخاب کا دارومدار فرد کی ذاتی صحت اور ہاضمے کی ضرورت پر ہے۔

 

شیئر: