Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی میرا ذاتی مسئلہ ہے ، ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی میرا ذاتی مسئلہ ہے اس سے کسی کو کیا لینا دینا ۔شوبز میں اپنے منفر د کام کی وجہ سے ایک مقام رکھتی ہوں۔ مجھے ٹی وی اسکرین سے شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کریئر کی ابتدا سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ریشم نے کہا کہ جہاں تک شادی کا تعلق ہے تو یہ ذاتی مسئلہ ہے اس پر کسی کو بات کر نے کا کوئی حق نہیں ۔
 

شیئر: