Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان امن عمل میں کردار ادا کرسکتے ہیں،انڈونیشی صدر

  اسلام آباد...پاکستان اورانڈونیشیا نے دفاعی اورتجارتی تعلقات مزیدمستحکم کرنے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیاہے۔خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن کے قیام پربھی اتفاق کیا۔ اسلام آباد میں انڈونیشی صدر جوکوویدودونے صدرممنون اور وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدرممنون نے کہاکہ دونوں ممالک دفاعی پیداوار میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی امور پر پاکستان اورانڈونیشیا کا یکساں نقطہ نظر ہے، دونوں کو ملکر کام کرناچاہیے۔انڈونیشی صدر نے کہاکہ افغانستان میں امن عمل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے انڈونیشیا ،افغانستان اورپاکستان کے علما ئے کرام پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔صدرممنون نے انڈونیشیا کی جیل میں ذوالفقارعلی نامی پاکستانی شہری کامعاملہ بھی اٹھایا اور کہاکہ انسانی بنیادوں پراس معاملے پر غور کیا جائے۔انڈونیشی کے صدر نے کہاکہ اگرچہ یہ قانونی معاملہ ہے لیکن اسے انسانی بنیادوں پر دیکھیں گے۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان اورانڈونیشی صدر نے دوطرفہ مفادات سے متعلق امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

شیئر: