Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام ساتھ ہیں،فیصلے کچھ نہیں بگاڑسکتے،نواز شریف

  جڑا نوالہ ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دل وجان کے ساتھ ملک کی خدمت کی ، پاکستان پھر انتشار کا شکا رہو رہا ہے۔ آج ڈرون حملے پھر شروع ہو گئے۔ مجھے عوام نے وزیراعظم بنایا تھا کوئی نہیں نکال سکتا۔ جب تک عوام میرے ساتھ ہیں ، فیصلے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ عوام کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، میرا عوام سے رشتہ کوئی نہیں توڑسکتا۔ ہفتے کو جڑانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں مجھے پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دو۔ اگر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تو قوم خود نوٹس لے گی ۔ قانون بنایا ہے ،کس طرح اس قانون کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ آج کل سپریم کورٹ میں سارے کیس میرے خلاف لگے ہوئے ہیں۔نیا پاکستان بنانے والوں سے پوچھو انہوں نے ملک کو کیا دیا ۔ دھرنے ، جھوٹ اوربہتان تراشی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا۔ آج کا جلسہ دیکھ کر عوام فیصلہ کرے کہ اس کے شرکا کا مقابلہ کہاں ہے۔ مجھے نااہل کرنے والے دیکھ لیں عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے۔کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا باپ کا جرم ہوتا ہے؟۔

شیئر: