Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں گزشتہ برس 2.5 ملین سے زائد وزیٹرز کی آمد

سیاحتی مقام کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی پوزیشن کا ظاہر کرتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
حائل ریجن میں گزشتہ برس 2025 کے دوران وزیٹرز کی تعداد 2.5 ملین سے زائد ریکارڈ کی گئی جو خطے میں سیاحتی شعبے کی تیز رفتار ترقی اور مملکت میں ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق حائل ریجن کا علاقہ منفرد خصوصیات کی وجہ سے سیاحوں کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے باعث کشش ہے۔
 سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق یہ ترقی خطے کے بھر پور تاریخی ورثے، مخصوص جغرافیہ اور سیاحتی دلکشی بڑھا کر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششوں کے فریم ورک میں آتی ہے۔
 جدید انفرا سٹرکچر اور متنوع سیاحتی مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے یہاں سیاحت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ریجن میں متعدد تاریخی مقامات ہیں، ان میں ’جبل ام سنمان‘ شامل ہے جسے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس پہاڑ پر ہزاروں برس پرانے چٹانی نقوش ہیں، یہ کھلے علاقے ریسرچرز اور جزیرہ نما عرب کی ثقافت و تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم ہیں۔
یہاں موجود دوسرا پہاڑ ’محجہ‘ ہے اس کے ساتھ ہی قدیم تاریخی گاوں ’توارن‘ میں حاتم الطائی کا مکان اور قریہ عقدہ بھی واقع ہے جو منفرد آب و ہوا اور پہاڑی دلکش نظاروں سے مالا مال ہے۔

 

شیئر: