Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلوں کی نئی فیسیں نافذ

طائف .... وزیر بلدیات و دیہی امور عبداللطیف آل الشیخ نے بلدیاتی کونسلوں اور میونسپلٹیوں کی فیسوں کا لائحہ عمل منظور کرلیا۔ تمام میونسپلٹیوں او ر بلدیاتی کونسلوں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔ اس سلسلے میں شہرو ںکی درجہ بندی کو مدنظر رکھنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الشرقیہ اور جدہ شہروںکو بڑی میونسپلٹیوں جبکہ القصیم، حائل ، الجوف ، طائف، عسیر، تبوک، باحہ ، جازان ، الاحساء، نجران ، شمالی حدود ریجن کی میونسلپٹیوں کو ثانوی درجے میں رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بلدیاتی کونسلوں کو الف ، ب ،ج ، د اور ح5 زمروںمیں رکھا گیا۔ خدمات فیس ہر درجے کی میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسل کے حساب سے وصول کی جائیگی۔ وزارت بلدیات و دیہی امور نے مختلف خدمات پر فیسوں کا چارٹ جاری کیا ہے۔

شیئر: