Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 12شعبے سعودیوں کیلئے مخصوص

ریاض ...وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے مزید 12پیشے اورانکی ملازمتیں سعودی مرد و خواتین کیلئے مختص کردیں۔ عملدرآمد آئندہ ہجری سال کے شروع سے ہوگا۔ وزار ت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ نجی اداروں میں سعودی ملازم مرد و خواتین کی شرح بڑھانے اور انہیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ گھڑیوں ، چشموں ، طبی سازوسامان و آلات ، الیکٹرانک اشیاء، فاضل پرزوں،تعمیراتی سامان، انواع و اقسام کے قالینوں ، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، گھریلو و دفتری فرنیچر ،تیار ملبوسات، بچوں کے ملبوسات، مردانہ لوازمات اور گھریلو برتن نیز مٹھائیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر فروخت کا کام سعودی خواتین اور مرد ہی کرسکیں گے۔ ترجمان نے توجہ دلائی کہ جن دکانوں پر خواتین کی تقرری کو لازم کیا گیا تھا، اس فیصلے کی پابندی قوت سے کرائی جائیگی اورنیا فیصلہ مذکورہ فیصلے کے منافی نہیں۔
 

شیئر: