Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے نئے بل 20روز بعد جاری ہونگے

جدہ .... بجلی کے نئے نرخنامے والے بل 20روز بعد جاری ہونگے۔ الوطن اخبار نے یہ ا طلاع باخبر ذرائع کے حوالے سے دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان دنوں بجلی کے بعض بل نئے نرخناموں کے حساب سے جاری نہیں کئے گئے۔بجلی کمپنی کا لنک تلاش کرنے والے سب سے زیادہ باحہ کے شہری نکلے۔ صارفین کا کہناہے کہ 28تاریخ کو بجلی کے نئے بل جاری ہونے والے تھے، سب لوگ اسکے منتظر تھے تاہم وہ نیٹ پر جاکر بل تلاش کرتے رہے۔ کمپنی نے تمام صارفین کے ای بل جاری کرنے شروع کردیئے۔ ہر بل کی خواندگی مختلف پائی گئی۔ بعض نئے نرخناموں پر مشتمل تھے جبکہ کئی بل پرانے خواندگی کے حساب سے جاری ہوئے ہیں۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد بل ایک شہر سے دوسرے شہر میں مختلف ہوسکتے ہیں۔بل کی پرانی خواندگی ماہ رواں جنوری کی شروعات میں لی گئی تھی جس میں نئے نرخنامے کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ صارفین آن لائن جاکر بجلی کمپنی کی ویب سائٹ سے ای بل دیکھ سکتے ہیں۔ آنےوالا بل 100فیصد نئے نرخنامے کے مطابق ہوگا اور اس میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہوگا۔
 

شیئر: