Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کا ازخود نوٹس

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ عاصمہ کے قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی خیبرپختونخوا پولیس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کتنے عرصے میں ملزم پکڑا جائے گا، بہت سنا تھا کے پی کے پولیس بہتر ہوگئی ہے۔ کوہاٹ میں لڑکی کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگیا۔ کے پی کے پولیس کیا کررہی ہے۔ آئی جی کے پی کے کدھر ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کے پی کے پولیس لوگوں کو ہراساں کررہی ہے۔تحقیقات کا کوئی میکانزم نہیں ۔واضح رہے کہ کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ملزم مجاہد تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔ا س کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: