Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فیصلیہ ٹاور سے متصل زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی

 ریاض .... ریجنل شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ العلیا روڈ پزیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ متاثرہ عمارت العلیا محلے میں مشہور و معروف فیصلیہ ٹاور سے متصل تھی ۔ عکاظ اخبار کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے اٹھنے والا کثیف دھواں میلوں دور سے دکھائی دیتا رہا ۔ شہر ی دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ زیر تعمیر عمارت کے کیبلز اور حرارت کو روکنے والے مواد میں لگی تھی جس سے اٹھنے والا دھواں انتہائی کثیف تھا ۔ میجر الحمادی کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ وہاں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ آتشزدگی سے اٹھنے والا دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے اہل علاقہ خاص کر بچوں اور معمرافراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ 

شیئر: