Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیک پوسٹ سے فرار ہونے کی کوشش کرنےوالا اسمگلر گرفتار

جازان .... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ سے فرارہونے کی کوشش کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔ سبق نیوز کے مطابق جازان کمشنری میں بلغازی چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا ۔ ڈرائیور اہلکاروں کو دیکھ کر گھبرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر اہلکاروں نے چیک پوسٹ کا راستہ بند کر دیا جس پر ملزم گاڑی چھوڑ کر بھاگنے لگا مگر اہلکارو ں نے اس کی ٹانگوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی جس سے وہ گرپڑا ۔ ملزم کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے بڑی مقدار میں چرس برآمدہوئی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ 

شیئر: