Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

400ارب 13برس تک حساب المواطن کیلئے کافی

ریاض... مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدعنوانی کے ملزمان سے وصول کئے گئے 400ارب سے زیادہ ریال13برس تک حساب المواطن سٹیزن اکاﺅنٹ کے بجٹ کے لئے کافی ثابت ہونگے۔پبلک پراسیکیوٹر سعود المعجب نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا تھا کہ بدعنوانی کے ملزمان کےساتھ سمجھوتوں کے نتیجے میں 400ارب ریال سے زیادہ نقدی ، اثاثوں اور کمپنیو ںکے حصص کی صورت میں حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ حساب المواطن کا ماہانہ خرچ ڈھائی ارب ریال ہے۔ اس طرح بدعنوانوںسے وصول شدہ رقم 13برس 4ماہ تک حساب المواطن کی مد میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ حساب المواطن کے تحت سعودی شہریوں کو بجلی، پانی اور پٹرول پر سے ختم کی جانے والی سبسڈی کی تلافی کیلئے مخصوص رقم ہر ماہ پیش کی جاتی ہے۔

شیئر: