Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی میں آسانی کیلئے گاﺅں صاف رکھیں

چندی گڑھ .... ہریانہ کے زراعت اور پنچایت کے وزیر اوم پرکاش دھنکار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گاﺅ ں کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد دیں اور یوں انکی شادی بھی آسانی سے ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ گاﺅں کو صفائی ستھرائی، تعلیم اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے پنچایتیں ریٹنگ دیا کرتی ہیں۔ جو گاﺅں جتنا تعلیم یافتہ ہوگا، صاف ستھرا ہوگا اس گاﺅں کو تھری اسٹار، فائیو اسٹار یا سیون اسٹار کا درجہ دیا جاتا ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ گاﺅں میں صفائی ستھرائی، تعلیم کی سطح اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو اچھی جگہ شادی کرنے کا موقع مل سکے گا کیونکہ ہر لڑکی شادی سے قبل یہی سوال کریگی کہ آپ کے گاﺅں کی ریٹنگ کیا ہے؟ ہریانہ میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہے جسکی وجہ سے ان لڑکوں کو دیگر ریاستوں میں شادی کرنا پڑتی ہے۔ زیادہ تر لڑکے میرج بیورو سے رابطے کرتے ہیں جو انکے لئے ہریانہ سے باہر کی ریاستوں کی لڑکیوں سے شادی کراتے ہیں۔

شیئر: