Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں ،ایاز صادق

سکھر...اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہئے ۔کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔ سینیٹ الیکشن کا بروقت انعقاد حالات کی بہتری کی طرف ایک قدم ہے۔ امید ہے عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ پارلیمنٹ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ ہفتے کو سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کم گو ہوں مگر کچھ خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن اب خدشات کافی حد تک دور ہو گئے۔اللہ کی مہربانی سے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارلیمنٹ سے متعلق بات پر رنج اور افسوس ہوا ہے ۔ کاش یہ بات نہ ہوئی ہوتی کیونکہ پارلیمنٹ کا احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔تمام ارکان اسمبلی نے اس بات کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ پاکستان اور عوام کی خدمت کے لئے منتخب ہو کر آتے ہیں ۔ اداروں کو تباہ کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے ۔ 

شیئر: