Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : کورنیش پر اسلامی اقدار کے منافی کام کرنے پر کارروائی کے احکامات

جدہ.... گورنرمکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی اور مملکت کی اقدار کے منافی کام کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔الریاض اخبار نے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ عوامی مقامات پر اخلاقی اقدار کو پامال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں متعلقہ اداروں کے سپرد کیاجائے تاکہ انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے ۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نئی شادی شدہ جوڑے کی وڈیو وائر ل ہو گئی تھی جس میں دولہا دلہن نے عروسی لباس میں کورنیش پر چہل قدمی کی ۔ دلہن جو کہ عروسی لباس میں تھی نے پردہ بھی نہیں کیا ہوا تھا۔ اسی قسم کا دوسرا واقعہ بھی کورنیش جدہ میں پیش آیا جس میں ایک غیر ملکی نے اپنی منگیتر کو انگریزوں کے مخصوص انداز میں انگوٹھی پہنائی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پھیل جانے پر گورنر نے اس جوڑے کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات کمشنرآفس کو دیئے ہیں ۔ واضح رہے مملکت سعودی عرب میں اسلامی اقدار کی پابندی کرنا ہر ایک پر لازم ہے جس کے مطابق عوامی مقامات پر اخلاق سوز حرکات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ 

شیئر: