Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل پر کی جانیوالی باتیں فروخت کرنے کا انکشاف

نئی دہلی۔۔۔۔۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ موبائل پر کی جانیوالی نجی قسم کی باتیں اب بازاروں میں فروخت ہونے لگی ہیں۔ آپ کسے فون کتنی دیر اور کہاں سے بات کرتے ہیں ۔ممبئی کے قریب شہر تھانے کی پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے ہندوستان کی 4مشہور انشور نس کمپنیوں پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کی نجی معلومات اور ریکارڈ شدہ باتیں فروخت کرنے کے معاملے میں ملوث ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ نجی جاسوسوں کے ذریعے کال ریکارڈ کا ڈیٹا انشورنس کمپنیاں براہ راست موبائل کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں۔پولیس نے ڈیٹا چوری کے الزام میں 7جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ جاسوس رجنی پنڈت بھی شامل ہیں۔واضح ہو کہ آپ کی کال کا تمام ریکارڈ موبائل کمپنیوں کے پاس محفوظ ہوتا ہے۔اس میں وقت،جگہ اور بات کرنیوالے سے متعلق نجی معلومات کا(سی ڈی آر ) یعنی کال ڈیٹا ریکارڈ کی شکل میں ہوتا ہے جسے خریدنا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔

شیئر: