Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی تقریب

طلباء، اساتذہ اور پرنسپل نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر ہر ممکن مدد کا اعلان کیا
طائف (ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے اسمبلی ہال میں اسکول کی لٹریری سوسائٹی نے یوم یکجہتی کشمیر پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کا آغاز سعود الرحمان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طلباء، اساتذہ اور پرنسپل نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ اس دوران” کشمیر بنے گا پاکستان “ کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔ پرنسپل قیصر خان نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ا ور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباءکو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں اوردنیا بھر میں اسے اجاگر کرنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہی طلبا ءمیں سے صلاح الدین ایوبی، شہاب الدین غوری، محمد بن قاسم ، خالد بن ولید ، سلطان غزنوی، سید جمال الدین افغانی، علامہ اقبال اور بالخصوص قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیات پیدا کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر آزادی کشمی کیلئے دعا کی گئی۔

شیئر: