Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16سرکاری اداروں نے مکان اسکیم جاری کردی

ریاض .... 16 سرکاری اداروں نے مکان پروگرام جاری کردیئے۔ سعودی وژن 2030کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر سعودی خاندان کو مکان کی سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ 2020ءتک 60فیصد سعودی شہریوں کو مکان کا مالک بنادیا جائیگا اور 2030تک 70فیصد سعودی مکان کے مالک ہونگے۔ اس حوالے سے متعدد رہائشی اسکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں آسان شرائط پر مکان قرضوں کا اجراءبھی شامل ہے۔
 
 

شیئر: