Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسماءقتل کیس،مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا

  لاہور ...مردان میں اسماءقتل کیس میں بچی کا ڈی این اے مشتبہ شخص کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نے145افراد کے ڈی این اے پنجاب فارنسک لیبارٹری بھیجے تھے۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں ڈی این اے میچ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ رپورٹ کے پی کے حکومت کے حوالے کردی۔اس سے قبل کے پی کے حکومت کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اسما سے زیادتی ہوئی ، نہ قتل کیا گیا۔ بچی طبعی موت مری ہے۔واضح رہے کہ کمسن اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے بر آمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔سپریم کورٹ نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لئے 2ہفتے کی مہلت دی ہے۔

شیئر: