Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مقیم غیرقانونی پاکبان مشکلات کا شکار

 مرافقین کی فیس تقریباً32ہزار ریال بنتی ہے، جو ادا نہیں کرسکتے، آخر سمندر پار پاکستانیوںکی وزارت نے ہمارے لئے کیا کیا، پاکبان
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ)غیر قانونی تارکین وطن کےخلاف مملکت بھر میں پولیس کارروائی کے نتیجے میں سب سے زیادہ پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ابو خالد نامی شخص کا کہناتھا کہ میرے خاندان کے 8افراد ہیں سب کے اقامے ختم ہوچکے ہیں اور اب ہمارا شمار غیر قانونی تارکین وطن میں ہورہا ہے۔ رقم نہ ہونے کی وجہ سے میں گزشتہ 6ماہ سے اقامے کی تجدید بھی نہیں کراسکا۔ اب میں کیسے پاکستان جاﺅں۔ وہیں عبدالجبار بھی کھڑا تھا اور اسکاکہناتھا کہ میرے ساتھ فیملی بھی ہے ۔ اتنی رقم نہیں کہ اقامہ تجدید کروالوں۔ انہوں نے کہا کہ مرافقین کی فیس تقریباً32ہزار ریال بنتی ہے۔ پاکستان جانے کا دل چاہتا ہے مگر واپس جانے کا طریقہ کار معلوم نہیں۔ مالی حالت کمزور ہے لیکن انتظار کے سوا میرے پاس کوئی حل نہیں۔ دعا ہے کہ میرا مسئلہ حل ہو۔ یہ تو چند پاکستانی تھے لیکن ہزاروں کی تعداد میں مقیم غیر قانونی پاکستانی وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ ان میں سے ہزاروں ایسے ہیں جن کے اقامے ختم ہوچکے ہیں یا ھروب لگا ہوا ہے۔ سفارتخانہ اور قونصلیٹ کو ٹیم تشکیل دیکر ان لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان پاکستانیو ںکا کہناتھا کہ ہمیں مفت سفری سہولت فراہم کی جائے یا رعایتی نرخوں پر ٹکٹ دلائے جائیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ آخر سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت نے ہمارے لئے کیا کیا؟

شیئر: