Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں ، 203 چالان

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر 203 چالان اور 4غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ سبق نیوز کے مطابق وزرات محنت کی ٹیموں نے ریاض شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا تاکہ سعودائزیشن کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے اس ضمن میں 203 دکانوں میں معمولی خلاف ورزیوں پر چالان اور181 دکانداروں کو انتباہی نوٹس جاری کئے گئے ۔ دکانوں پر سعودیوں کےلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے 4 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ اس ضمن میں تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ عبائیہ کی دکان کے عقب میں خفیہ طریقے سے ورکشاپس بنائی گئی تھی جہاں عبایہ سینے والے کاریگر موجود تھے ۔ ذمہ دار کا کہنا تھا کہ خواتین کے برقعے( عبایہ ) کی دکانوں میں سعودی خواتین کی تقرری لازمی ہے اس حوالے سے خلاف ورزی پر دکاندارو ںکے خلاف چالان کیا گیا ۔ 

شیئر: