Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ڈارک سرکلز کی وجہ سے پریشان ہیں ؟

آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز کسی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں  ۔ یہ آنکھوں کی چمک اور خوبصورتی کو ماند کر دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کے مجموعی حسن کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔  آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ایواکاڈو ایک بہترین حل ہے .  ایواکاڈو کا گودا آنکھوں کے نیچے 20 منٹ کے لئے لگانے کو اپنا معمول بنا لیں .ایواکاڈو  کا استعمال ‏آپ دن میں کسی بھی وقت کر سکتی ہیں .  اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے چند قطرے خالص پیلی سرسوں کا تیل لے کر آنکھوں کے نیچے حلقوں پر نرمی سے مساج کریں  . 
شہد  ، دہی اور زیتون کے تیل کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد بننے والے ڈارک سرکلز کو ختم کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتا ہے .  ان تینوں اجزا کے دو دو چمچ لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس موسچرائزنگ ماسک  کو نرمی سے آنکھوں کے نیچے حلقوں پر لگائیں  ۔ د س منٹ  تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں ۔  مستقل پندرہ  دن  یہ عمل جاری رکھنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے ۔ 
اگر گھریلو ٹوٹکے آپ کی آنکھوں کے گرد سے ہلکے دور کرنے میں ناکام ہیں تو آپ مختلف قسم کی ٹریٹمنٹس کے بارے میں سوچ سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے گلائیکولک ایسڈ لوشن کا استعمال بہترین ہے لیکن خیال رہے کہ اسکا استعمال صرف  پروفیشنل درماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی کیا جائے ۔  اسکے علاوہ لیزر تھیراپی کے ذریعے بھی ڈارک سرکلز سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ 
اسے بھی پڑھیں:ورزش سے پہلے میک اپ کا استعمال جلد کے لیے نقصان دہ قرار

شیئر: