Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیرت انگیز واٹر گن تیار، آہنی دیواریں بھی توڑ سکتی ہے

 لندن ....  سائنسدانوں نے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی طاقتور گن تیار کی ہے جس میں گولی کے بجائے پانی کا استعمال ہوتا ہے او راس گن سے جو پانی نکلتا ہے وہ اتنی قوت کا ہوتا ہے کہ وہ مضبوط سے مضبوط کنکریٹ دیواروں  کے علاوہ آہنی دیواروں کو بھی توڑ سکتا ہے۔ بحریہ اور فضائیہ دونوں نے اسے اپنے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس میں خاص دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس واٹر گن کو’’ پائرو لانس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔  اسکی کارکردگی کچھ یوں ہے کہ پہلے یہ کچھ شعلے خاص جگہ پر اسپرے کرتی ہے اور اسکے بعد پانی کا فوارہ چلتا ہے اور دیوار توڑ کر آگے نکل جاتا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ جنگی مقاصد کے علاوہ انہیں آگ بجھانے کے کاموں میں بھی بہت بہتر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔  اطلاعات کے مطابق یہ بلٹ پروف گاڑیوں کے شیشے بھی منٹوں میں توڑ سکتی ہے اور اسے توڑنے کے بعد کسی  کام کا نہیں رکھتی۔ اس میں جو پانی استعمال ہوتا ہے ا س میں گرینائڈ بھی شامل ہے اور  اسکے علاوہ دوسرے کیمیکلز بھی ہیں جو اس سے نکلنے والے پانی کو زیادہ طاقتور بناتی ہیں۔ سی این این کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سردست چند ہوائی ا ڈوں اورفائر سروسز میں کام لیا جارہاہے۔ جن میں دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔ اس گن کی تیاری میں مالی معاونت کرنے والوں میں ہیوسٹن ایئرپورٹ، رولز رائس انجن فیکٹری ، اے ایم ٹی کینیڈا ٹرین ٹنل اورچارلسٹن ہاربر پائلٹس جیسے ادارے شامل ہیں۔ پائرو لانس کے پریذیڈنٹ اسکاٹ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ یہ گن  بہت ہی اچھی ، محفوظ اور کارگر ہے مگر انہیں فائر بریگیڈ میں کام کرنے والے عملے کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری ہورہی ہے ۔  یہ خیال غلط ہے کہ جب ان گنوں کی مدد سے انکا کام آسان ہوجائیگا تو محکمہ کو انکی ضرورت نہیں رہیگی۔ وہ اپنی ملازمتوں پر بدستورکام کرتے رہیں گے۔ الیگزینڈر کے مطابق پائرو لانس سسٹم پر 15تا 80ہزار ڈالر کی لاگت آتی ہے۔ اس گن کو اپنی کارکردگی دکھانے میں زیادہ سے زیادہ 3منٹ کا وقت لگتا ہے جسے مزید کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: