Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ اردن اسلام آباد پہنچ گئے ،وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد... اردن کے شاہ عبدا للہ جمعرات کو پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر ممنون نے نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔ 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ اردن کے شاہ کے وفد میں وزیر خارجہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام شامل ہیں۔ بعد ازاں اردن کے شاہ عبدا للہ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی ۔ ایوان وزیراعظم آمد پر اردن کے شاہ کا پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔ پاک فوج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی۔ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کو اردن کے شاہ سے متعارف کرایا ۔ شاہ اردن نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ماقات کی باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان اور اردن کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔ علاقائی و عالمی مور اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پر دونوں کا یکساں موقف ہے۔ توقع ہے کہ شاہ عبد اللہ ثانی کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

شیئر: