Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو لاکھ 30 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ضبط شدہ مواد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے دو لاکھ 30 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کارروائی حقل کے علاقے میں کی ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہاہے کہ ’قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ضبط شدہ مواد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا اس کی ترسیل سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی معلومات فراہم کریں۔
 

شیئر: