ریاض میں سپر وائٹ باز ایک لاکھ 51 ہزار ریال میں فروخت
’باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے شروع ہوا اور ریکارڈ قیمت پر بولی بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت جاری فالکن میلے میں گزشتہ شب ’سپر وائٹ ‘ نامی باز ایک لاکھ 51 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپر وائٹ نامی باز جی بی فارم کی ملکیت ہے اور سلووینیا سے لایا گیا ہے۔
باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے شروع ہوا اور ریکارڈ قیمت پر بولی بند ہوئی۔
اس سے قبل برطانوی فارم کا باز 51 ہزار ریال میں فروخت ہواتھا۔
واضح رہے کہ ریاض میں منعقد بازوں کی نیلامی دنیا بھر کی منفرد نسلوں کے بازوں کو متعارف کرانے کا ایک معتبر مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں براہِ راست مقابلہ جاتی بولیاں لگتی ہیں اور اس کی سرگرمیاں براہ راست نشر کی جاتی ہیں۔