Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کسی کو ڈبل شاہ نہیں بنیں دینگے،چیئرمین نیب

اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فیس نہیں کیس کو دیکھیں گے۔ ملک میں بدعنوانی کینسر کی طرح سرایت کر رہی ہے۔ملک اس وقت 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔یہ رقم کہاں لگی۔جمعرات کو لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ نیب کسی سے امتیازی سلوک پر یقین رکھتا ہے۔احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر زیرو ٹالرنس اور خود احتسابی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا۔ 9 ارب روپے کے فراڈ میں سے 4 ارب روپے متاثرین کو واپس کئے ۔ نیب نے ایلیٹ ٹاون اسکیم لاہور کے متاثرین کی رقم واپس کرائی۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہو گی ۔اب کسی کو مستقبل میں ڈبل شاہ نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں کا مکمل احتساب ہوگا ۔ جمہوریت کے خلاف نیب کوئی سازش نہیں کر رہا۔

شیئر: