Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاطف کا نیا گیت، نئے ریکارڈ

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم جو گیت پیش کرتے ہیں وہ مشہور ہوجاتاہے ۔حال ہی میںایک گیت عاطف نے گایاجو یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ بنارہاہے۔ جب کوئی بات بگڑجائے' کے عنوان سے گلوکار عاطف اسلم نے گلوکارہ شیرلی سیٹیا کےساتھ گایاہے۔ ماضی کے مشہور گیت کو نئے انداز میں موسیقی کے مختلف انداز کےساتھ دوبارہ پیش کیاگیاہے۔ عاطف اسلم نے اس گیت کو اپنی آواز میں پیش کرکے ماضی کے گیت کو نئی مقبولیت دلوائی ہے۔3 روز قبل جاری ہونےوالے عاطف اسلم کے اس گیت کی یوٹیوب ویب سائٹ پر اب تک 60لاکھ کے قریب دیکھ اور سن چکے ہیں۔”جب کوئی بات بگڑجائے“کے عنوان سے یہ گیت 1990ءکی بالی وڈ فلم جرم کا ہے جو گلوکار کمار سانو نے گایا تھا ۔
 

شیئر: