Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلہ اسلامی ثقافت سے روشناس کرانے والا جشن ہے، اشرفی

    ریاض - - - - -  پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جنادریہ میلہ 32دنیا بھر کے نوجوانوں کو اسلامی ثقافت سے روشناس کرانے والا عالمی جشن ہے۔ وہ وزارت نیشنل گارڈز کے زیر اہتمام ہونے والے میلے کے مہمان ہیں۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ جنادریہ میں شرکت سے اسلامی جدوجہد کو موثر بنانے ، اسلامی ثقافت کے پرچار میں یگانگت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شاہ سلمان اور ولی عہد کی زیرقیادت اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت کر رہا ہے۔ انہیں صف بستہ کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلمان اعتدال اور میانہ روی کے علمبردار دین کے پیرو کار ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ ، جوان ، بوڑھے ، حکمراں اور علماء سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔
 

شیئر: