Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرکنڈیشنر میں موجود جراثیم فضا کو آلودہ اور بدبودار بناتے ہیں

ہانگ کانگ.... مقامی بیپٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایئر کنڈیشنروں میں جو جراثیم پیدا ہوتے اور پلتے بڑھتے ہیں وہ حقیقتاً انسانوں کے ہی مردہ جسم کو کھا کر زندہ رہتے ہیں کیونکہ ان خلیوں میں موجود کیراٹین خالص قسم کے امونیم کی مہک چھوڑتے ہیں اور یہی وہ مہک ہے جو پوری فضا کو آلودہ اور بدبودار بناتی ہے۔ واضح ہو کہ امونیم کی مہک ناگوار اسلئے ہوتی ہے کہ انسانی فضلے اس میں کسی نہ کسی طرح شامل ہوجاتے ہیں جو جسمانی رطوبت کی صورت میں بھی ہوسکتے ہیں۔یہ تحقیقی رپورٹ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر لائی کامان کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے اور محکمہ صحت نے اس کی توثیق کردی ہے۔ ڈاکٹر لائی کا کہناہے کہ اگر آپ اپنے کمرے کی فضا زیادہ خوشگوار اور صاف ستھری بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ اپنی جلد کو بار بار رگڑنے سے گریز کریں۔
 

شیئر: