Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،افغان سرحد پر باڑ آئندہ سال مکمل ہوگی،خواجہ آصف

  اسلام آباد ..وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کےلئے امر یکہ کو باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے ۔پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائےگا ۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 70 ہزار سے زیادہ افراد روزانہ سرحد پار کرتے ہیں لیکن باڑ لگانے سے سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے۔ عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے مزید اقدامات کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امر یکہ سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، دونوں جانب سے معاملات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔

شیئر: