Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر زندہ ہے،ملیحہ لودھی

نیویارک... اقوام متحدہ میں پاکستان مستقل مندوب سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اب بھی زندہ ہے۔ نیویارک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کا سفارتی مشن کئی عشروں سے زیر التوا حق خودا ردیت کی قراداد پر عمل درآمد کرانے کے لئے بھرپور پر کوشاں ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اس وقت بھی زندہ ہے اور تنازع کے حل تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بھرپور اور زور دار طریقے سے بیان کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے سامنے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

شیئر: